جالون13/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ضلع میں پانچ ماہ کی ایک معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک نوجوان نے بچی کوٹافی کے بہانے گھر سے باہر لے گیا اور پھر اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے واقعہ کو انجام دے دیا۔ واپس لوٹنے کے بعد شک ہونے پر اہل خانہ نے اسے پکڑ کر جم کر پیٹا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد نوجوان معصوم کو لے کر گھر پہنچا اور اس کے بستر پر لٹا دیا لیکن دیہاتیوں نے معصوم کو خون میں لت پت دیکھا تو وجہ جاننا چاہا۔ لیکن نوجوان بھاگنے لگا، شک ہونے پر گاؤں کے باشندگان نے اسے پکڑ لیا اور اس جم کر پٹائی کی۔واقعہ کے تحت جالون کے ایڈمرل پرمل کمار نے بتایا کہ بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور لواحقین کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی۔